طیارہ کے لینڈنگ گیئر سے نعش برآمد

   

فرینکفرٹ: پولیس کے مطابق جرمن ایئرلائن لفتھانزا کی پرواز تہران سے فرینکفرٹ آئی تھی، جس کے لینڈنگ گیئر میں ایک نعش پائی گئی۔ پولیس نے اس نعش کی شناخت کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران سے جرمن شہر فرینکفرٹ آنے والے ایک طیارے کے لینڈنگ گیئر والے حصے میں ایک نعش ملی ہے۔جرمن اخبار بِلڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمن کمپنی لفتھانزا کے ایئربس طیارے نے جمعرات کی صبح تہران سے اڑان بھری تھی۔پولیس نے بتایا کہ فرینکفرٹ ایئر پورٹ پر کام کرنے والے زمینی عملے کے ارکان کو طیارے کی دیکھ بھال کا کام کرتے ہوئے یہ نعش ملی۔