ظہیر آباد ۔12 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خواتین نے بی آر ایس کونسلر نامہ سراونتی کی قیادت میں وزیر اعظم نریندر مودی کو پوسٹ کارڈ بھیجے جس میں ظہیر آباد میں بلٹ ٹرین چلانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ پوسٹ کارڈ میں نریندر مودی سے اپیل کی گئی کے بلٹ ٹرین ظہیر آباد سے گزرنے کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔ کونسلر بلدیہ نامہ سرونتی نے کہا کہ حیدرآباد ۔ممبئی بلٹ ٹرین کو ظہیر آباد کے بجائے وقار آباد کے راستے روانہ کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ وزیراعظم نے خود ظہیر آباد کا تذکرہ ایک صنعتی مرکز کے طور پر کیا تھا جب وہ گزشتہ دنوں حیدرآباد آئے تھے مگر افسوس بلٹ ٹرین کی روکاوٹ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ کسانوں نے اس علاقے میں صنعتی ترقی کیلئے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی کی قربانی دی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کی قربانیوں اور ظہیر آباد علاقے کی صنعتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلٹ ٹرین کی روٹ کی تجویز پر دوبارہ غور کیا جائے جس سے ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے اس مواقع پر سودھا، بیجلا کویتا، چنتا ریکھا سوجنیا دیگر موجود تھی۔