کراچی : اسٹائلش بیاٹر اور پاکستان کے سابق کپتان ظہیر عباس باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نے ظہیر عباس کو پی سی بی ہال آف فیم کی اعزازی ٹوپی اور اعزازی ’پلاک‘ پیش کی۔ تقریب گزشتہ روز پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان بینو ۔قادر ٹرافی کے دوسرے ٹسٹ میں میں لنچ بریک کے دوران منعقد کی گئی۔اس سے قبل وسیم اکرم اور فضل محمودبھی پی سی بی ہال آف فیم کا باضابطہ حصہ بن چکے ہیں۔ ظہیر عباس نے کہا کہ وہ اپنے ہوم گراونڈ پرموجود ہزاروں شائقین کرکٹ کے سامنے اس باوقار انداز میں یہ اعزاز دئیے جانے پر بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ تقریبا دو دہوں تک پاکستان کی نمائندگی کو وہ خود کیلئے بہت بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔