ظہیرآباد18جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ریاست کے 11 مراکز میں 35.5 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ایکو پارکس اور عملے کی رہائش گاہوں کا عملی ویڈیو لائف کانفرنس کے ذریعہ افتتاح عمل میں لایا، جس میں ایم پی ظہیرآباد سریش کمار شٹکار رکن اسمبلی کے مانک راو ڈاکٹر اجول ریڈی ریاستی کانگریس قائد نرملا جگاریڈی چرمین انڈسٹریل منیفکچر کارپوریشن ضلع کلکٹر سنگاریڈی پرتیک جین ضلع ایس پی نے شرکت کی چیف منسٹر ائے ریونت ریڈی نے سنگاریڈی ضلع کے ظہیر آباد میں تروینی ونم ایکو جنگلات پارک کی افتتاحی تقریب پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 5 کروڑ روپے کی لاگت سے کل 45 ایکڑ پر پارکس قائم کئے گئے ہیں جس میں سیر و تفریح کیلئے تمام تر سہولیات فراہم ہوں گی۔ ایم پی ظہیرآباد سریش کمار شٹکار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ظہیرآباد کی عوام کی سیر و تفریح کیئے حکومت کی جانب سے قائم اس پارک میں ہمہ اقسام کی اشیاء فراہم ہوں گی تاکہ عوام اعتماد کے ساتھ وقت گزار سکیں۔ تقریب سے رکن اسمبلی کے مانک راؤ، ٹی جی آئی آئی سی چیرمین نرملا جگاریڈی نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ محمد یونس جہانگیر قریشی کونسلر بلدیہ جمیل آحمد کونسلر بلدیہ غوث الدین غوری کونسلر بلدیہ جعفر کمشنر بلدیہ سی ڈی سی چرمین محمد مبین ضلع کلکٹر پراتک جین، ایس پی پریتوش پنکج، ڈی ایف او پرساد راؤ اور دیگر نے پروگرام میں موجود تھی۔