ظہیرآباد میں ملعون راجہ سنگھ کیخلاف مسلمانوں کا احتجاج

   

ظہیرآباد ۔6 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیرآباد میں مسلم نوجوانوں کی جانب سے عیدگاہ میدان سے ایک احتجاجی ریالی جناب محمد نظام الدین کونسلر بلدیہ ، خواجہ میاں سابق نائب صدرنشین بلدیہ کی قیادت میں نکالی گئی۔ نوجوانوں نے پلے کارڈز اُٹھا کر اپنا احتجاج درج کیا ۔ ریالی ظہیرآباد پولیس اسٹیشن پہنچ کر سب انسپکٹر لاواکمار کو ایک یاداشت حوالے کیا اور ملعون راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔ محمد خواجہ میاں سابق نائب صدر نشین بلدیہ ، محمد نظام الدین کونسلر بلدیہ نے کہا کہ ملعون راجہ سنگھ مسلمانوں کے خلاف مسلسل نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کررہا ہے ۔ مسلم خواتین اور مسلم سماج کے خلاف مبینہ طور پر دیے گئے اشتعال انگیز بیانات سے پرامن ماحول کو مکدر کرنے کی کوشش ہے ۔ راجہ سنگھ نے ہر چند دنوں میں مسلمانوں کی مذہبی اسلام کے خلاف ناشائستہ الفاظ کررہا ہے لیکن افسوس اس پر کارروائی ابھی تک نہیں کی گئی۔ انہوں نے راجہ سنگھ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔