عتیقہ میرکی شاندار کارکردگی

   

فرانسی کارٹا (اٹلی)، 2 ستمبر (پی ٹی آئی)، ہندوستانی ریسنگ کی ابھرتی ہوئی اسٹار عتیقہ میر نے گاڑی کے سیٹ اَپ سے متعلق مسائل پر قابو پاتے ہوئے ڈبلیو ایس کے فائنل کپ کے راؤنڈ ون میں ٹاپ فور کے دو مقامات حاصل کرلی اورکارٹنگ کی دنیا میں اپنی تیزی سے ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کا ایک اور ثبوت پیش کیا۔11 سالہ عتیقہ کے لیے کوالیفائنگ سیشن توقعات کے مطابق نہیں رہا اور وہ نویں تیز ترین وقت کے ساتھ سیشن مکمل کرسکیں۔ تاہم، ایف ون اکیڈمی کی معاونت حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی ڈرائیور عتیقہ نے ریس1 اور ریس 2 دونوں میں شاندارآغازکیا۔ انہوں نے ابتدائی مرحلے ہی میں کئی ڈرائیورزکو پیچھے چھوڑتے ہوئے میدان میں تیزی سے پیش قدمی کی اور مسلسل دونوں ریسز میں چوتھا مقام حاصل کی۔ انہوں نے ناقص شروعات کے باوجود اختتام شاندار کیا ۔