عصری تعلیم کیساتھ دینی تعلیم بھی دلوائیں :مولانا جمال الرحمن

   

بانسواڑہ ۔22 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ میں مدرسہ عائشہ،اصلاح البنا ت کے زیر اہتمام جلسہ تکمیل حفظ قرآن مدرسہ کے احاطے میں منعقد کیا گیا ۔ اس جلسے میں مہمان، خصوصی حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن اور مولانا عبید الرحمن اطہر نے شرکت کی ۔ مولاناشاہ جمال الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے بچوں کوبالخصوص لڑکیوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دلوائیں کیونکہ آج کے اس فتنے والے دور میں خواتین کا دینی تعلیم سے آراستہ ہونا بیحد ضروری ہے ۔ اگر ایک عورت دیندار ہو جائے تو سارا گھرانہ دیندار ہوتا ہے۔ قابل مبارک ہے مدرسہ ہذا کے ذمہ دار احباب جو اس مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے طالبات کو عالمہ حافظہ کے ساتھ ساتھ انٹرمیڈیٹ اور دسویں جماعت کی تعلیم بھی دی جاتی ہے، اس مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے طالبات دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں ،لہذا وقت کی اہم ضرورت ہے اس طرح کے مدارس ہر جگہ قائم کیے جائیں۔بانی مدرسہ مولانا اعجاز نے مدرسے کی کارکردگی سنائی ،اور اس جلسے کی نظامت مولانا محمد عثمان نے انجام دی، اور اس موقع پر جامع مسجد بانسواڑہ امام خطیب محمد علی، مولانا عبدالرقیب قاسمی امام خطیب مدینہ مسجد، مفتی عمر بن عیسی، کے علاوہ حافظ عبدالکریم ،حافظ عیسی ،اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ عالمہ اور حافظہ کی تعلیم مکمل کرنے والے لڑکیوں کے والدین کو شال پوشی سے نوازا گیا۔