چیف لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل کے لکشمی گوڑ کا مشورہ ، نارائن پیٹ میں سمینار
نارائن پیٹ ۔18 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی قانونی خدمات اتھاریٹی کے احکامات کے مطابق آج نارائن پیٹ ٹاؤن ایڈیڈ ویدیکا ہائی اسکول میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے قوانین سے متعلق ایک بیداری سمینار کا انعقاد ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی نارائن پیٹ کے زیراہتمام کیا گیا۔ سرکاری دفاعی وکیل مسٹر کے لکشمی پاتھی گوڑ نے اس سیمینار میں شرکت کی۔ اس کانفرنس میں POCSO ایکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ POCSO ایکٹ (POCSO کا مطلب ہے پروٹیکشن آف چلڈرن فرام Sexual Offences Act-2012 ) 14 نومبر 2012 سے نافذ ہوا، اس قانون کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم سب کو بالخصوص بچوں کو اس قانون سے آگاہ کریں جو ہمیں تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ قانون 18 سال سے کم عمر کے تمام لڑکوں اور لڑکیوں پر لاگو ہوتا ہے۔ معلومات چھپانا بھی جرم ہے۔ اگر آپ کسی جرم کے بارے میں جانتے ہیں یا اس پر شبہ ہے، تو قانون کے مطابق فوری طور پر پولیس یا سپیشل جووینائل پولیس یونٹ کو مطلع کرنا لازمی ہے۔ ایڈیڈ ویدیکا ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے گنگادھر، اسکول کا تدریسی اور غیر تدریسی عملہ، پیرا لیگل رضاکاروں اور طلبہ نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔