نئی دہلی۔/21 اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اصلاحات کے پہلے بیاچ کو منظوری دے دی جس میں فوجی ہیڈ کوارٹر کے 206 عہدیداروں کا تبادلہ بھی شامل ہے۔ اس طرح انہوں نے ایک علحدہ نگرانکار شعبہ قائم کیا ہے اور ایک تنظیم بھی تشکیل دی ہے جو انسانی حقوق کے مسائل پر توجہ مرکوز کرے گی۔ گزشتہ سال فوج نے 13 لاکھ سپاہیوں پر مشتمل فوج کیلئے اصلاحی لائحہ عمل کا تعین کیا تھا۔ وزیر دفاع نے تنظیم جدید فوجی ہیڈکوارٹر کے بعض فیصلوں کی منظوری دے دی۔
جئے شنکر ۔ اولی ملاقات
کٹھمنڈو ۔ /21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے آج وزیراعظم نیپال اے پی شرما اولی سے پانچویں مشترکہ کمیشن کے اجلاس سے قبل ملاقات کی ۔ انہوں نے جو نیپال کے دو روزہ دورہ پر ہیں کہا کہ کل ان کی ملاقات صدر سے مقرر ہے ۔