فہیم انصاری کو پولیس کلیئرنس نہ دینے پر مہاراشٹرا حکومت کی سرزنش

   

ممبئی 19 ستمبر (ایجنسیز)بمبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کی سخت سرزنش کی ہے کیونکہ اس نے 26/11کے دہشت گردانہ حملوں میں بری ہونے والے فہیم ارشد محمد یوسف انصاری کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کیا۔ عدالت نے 2014 کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ GR کو غیر قانونی قرار دیا۔فہیم انصاری نے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کیلئے درخواست دی تھی تاکہ وہ آٹو رکشہ یا ٹیکسی چلانے کیلئے پولیس سروس وہیکل بیاج حاصل کر سکے اور اپنی روزی روٹی چلا سکے۔