قانون ساز کونسل کے انتخابات کا شیڈول حق بجانب کانگریس نے کے ٹی آر کے الزامات کو مسترد کردیا

   

حیدرآباد۔/14 جنوری، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے تلنگانہ میں قانون ساز کونسل کی 2 نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن سے دو علحدہ نوٹیفکیشن کی اجرائی کے بارے میں سابق وزیر کے ٹی راما راؤ کی تنقید کو مسترد کردیا۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا تھاکہ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام کانگریس اور بی جے پی میں ملی بھگت کو ظاہر کرتا ہے۔ نرنجن نے کے ٹی آر کے الزام کو مضحکہ خیز قراردیا اور کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ امیت شاہ سے ریونت ریڈی کی ملاقات کے بعد ایم ایل سی الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے امیت شاہ کے علاوہ دیگر مرکزی وزراء سے تلنگانہ کیلئے فنڈز کے بارے میں نمائندگی کی ہے۔ کے ٹی آر جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 4 جنوری کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تلنگانہ میں دو اور اتر پردیش میں ایک نشست کا شیڈول جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں بھی الیکشن کمیشن یہی طریقہ کار اختیار کرچکا ہے اور عدالتوں کے فیصلے بھی حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر کار کو سرویسنگ کیلئے روانہ کرنے کی بات کررہے ہیں جبکہ حقیقت میں کار اسکراپ بن چکی ہے۔ انہوں نے کے ٹی آر سے مطالبہ کیا کہ اپنے بیان سے دستبرداری اختیار کریں۔1