قانون ساز کونسل کے انتخابات کیلئے زائد قوانین نافذ

   

نظام آباد میں کلکٹر نارائن ریڈی کا کل جماعتی قائدین کیساتھ اجلاس

نظام آباد: ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے پرگتی بھون میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا اور اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 9؍ اکتوبر کو منعقد شدنی قانون ساز کونسل کے انتخابات میں مقابلہ کرنے والے امیدوار اور سیاسی جماعتیں ، ضابطہ اخلاق کی عمل آوری کریں ۔ ضلع میں ضابطہ اخلاق نافذ کیاگیا ہے لہذا ضابطہ اخلاق کے تحت انتخابی مہم چلائیں ۔ الیکشن کمیشن کوویڈ کے پیش نظر زائد قوانین کو نافذ کیا ہے لہذا قواعد کے مطابق انتخابی مہم چلائیںاور ہر شخص ماسک کا استعمال کریں کوئی بھی بغیر ماسک کے انتخابی مہم نہ چلائیں اور ہر شخص سماجی دوری کو برقرار رکھیں اور جلسوں کیلئے قبل از اجازت حاصل کریں اور جلسوں میں شرکت کرنے والے افراد کی اسکریننگ کی جائے گی اور ہر منڈل میں این سی سی فلائنگ اسکواڈ ، ویڈیو سروے کئے جائیں گے ۔ متحدہ ضلع میں کائونٹنگ ٹیم کا تقرر کریں اور تمام سیاسی جماعتیں قواعد کی لازمی طور پر عمل کریں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ ہر دن حسابات پیش کریں ۔ زائد خرچ پر بھی نظر رکھی جائے گی ہر منڈل میں میڈیکل آفیسر ، نوڈل آفیسر ہوں گے اور یہ انتخابی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ کریں گے اور ان پر مانیٹرنگ ضلع سطح کے عہدیدار کریں گے اور عہدیدارقواعد کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں کریمنل کیس درج کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جملہ 824 رائے دہندے ہیں 6 پولنگ اسٹیشن ہے کوویڈ کے پیش نظر 50 پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کیلئے رپورٹ روانہ کی گئی ہے اور 50 پولنگ اسٹیشن کے مطابق انتظامات کئے جارہے ہیں حساس پولنگ اسٹیشن کی نشاندہی کرتے ہوئے پولنگ عملہ کا تقر ر کیا جارہا ہے ۔ انتخابی میٹریل 8؍ اکتوبر کے روز پولنگ اسٹیشنوں کو روانہ کیا جائے پالی ٹیکنیکل کالج میں تقسیمی سنٹر قائم کیاگیاہے اس موقع پر اڈیشنل کلکٹرس چندرشیکھر ، لتا کے علاوہ پارٹی کے قائدین بھی موجود تھے ۔