باچو پلی میںواقعہ سے سنسنی ۔ حملہ آوروں کی دلیری سے پولیس کی کارکردگی پر سوال
حیدرآباد : 8 اپریل ( سیاست نیوز) شہر کے مضافات میں قتل کے بعد جشن منانے کا واقعہ خوف و سنسنی کی سبب بنا ہوا ہے ۔ قاتلوں نے قتل کے بعد خون بھرے ہتھیاروں کے ساتھ جشن منایا اور اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر پوسٹ کردیا ۔ جرائم پیشہ افراد کی دلیری شہر میں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی اور سائبرآباد پولیس کی کارکردگی پر مختلف گوشوں سے تنقید کی جارہی ہے ۔ یہ سنگین واردات سائبرآباد پولیس کمشنریٹ باچوپلی پولیس حدود میں پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات تیجا نامی ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا ۔ تیجا پرگتی نگر میں والدہ کے ہمراہ رہتا تھا ۔ تیجا پر کل رات حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا اور اس کی ایک سوشیل میڈیا ریل تیار کرکے سوشیل میڈیا پر وائرل کردی گئی ۔ذرائع کے مطابق تیجا عرف سدھو ترون نامی شخص کے قتل کیس میں ملوث تھا ۔ ترون کا گزشتہ سال قتل کردیا گیا تھا اور اس معاملہ میں پولیس نے کارروائی کرکے تیجا کو ملزم نمبر تین کی حیثیت سے ماخوذ کیا تھا ۔ پرانی دشمنی اور ترون قتل کے انتقام کی غرض سے سدھو قتل کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ تاہم قاتلوں کی دلیری اور ریل بنانے نے پولیس کو الجھن کا شکار کر دیا ہے ۔باجو پلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع