قرآن اور صاحب قرآن سے محبت ایمان کی حرارت کی علامت اور معرفت الٰہی کا ذریعہ

   

قلعہ گولکنڈہ میں جلسہ قرأت ، مولانا سید محمد احتشام الحق، مولانا متین علی شاہ کا خطاب

حیدرآباد 2 اگست (راست) قرآن پاک اللہ رب العزت کا حق کلام ہے اس کلام کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ رب العزت نے لیا۔ کلام پاک امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا میں عزت، قبر میں راحت اور آخرت میں بخشش کا ذریعہ بنتا ہے۔ ہم کو چاہیے کہ اس کلام کی کثرت سے تلاوت کرے، اس کی عزت تعظیم وقدر کرے۔ آج دنیا بھر میں مسلمانوں پر پریشانیاں آرہے ہیں اس کا سبب قرآن پاک کی دوری کا نتیجہ ہے۔جس قوم کے پاس قرآن جیسی کتاب ہو وہ قوم کبھی ناکام اور پریشان نہیں ہو سکتی، قرآن پاک کی تلاوت کرنے والا اور اس کلام سے محبت کرنے والا ہر ہمیشہ سر بلند رہتا ہے ان خیالات کا اظہار بیرون مہمان عالم دین حضرت مولانا سید محمد احتشام الحق حبیبی شاہ آمری نے مسجد محمدی ریتی گلی قلعہ گولکنڈہ میں سالانہ جلسہ حسن قرآت بیاد حضرت مصباح القراء￿ و فیضان حضرت آمر کلیمی شاہ نوری سے اپنے خطاب میں کہا۔مولانا سیدحبیبی شاہ آمری نے سورہ فاتحہ ،سورہ آل عمران، سورہ بنی اسرائیل، سورہ نجم پر منفرد روشنی ڈالتے ہوئے مقام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بتا کر سامعین کے ایمان کو مضبوط کیا۔افتخار القراء حضرت علامہ مولانا الحاج قاری سید متین علی شاہ قادری بانی وناظم اعلی مدرسہ رحمت العلوم نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا میں دنیا میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں وہ ہے قرآن پاک اور میری اہل بیت جو ان کو مضبوطی سے تھام لیا وہ کبھی گمراہ نہیں ہوسکتا۔ قرآن پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ ہر ہر حرف کے بدلے دس دس نیکیوں سے سرفراز کرتا ہے۔عبادت تلاوت ذکر اللہ قرآن پاک کی تلاوت درود پڑھ کر جو دعا مانگی جاتی ہے وہ بارگاہ الہی میں مقبول ہوتی ہے۔قرآن پاک کی تلاوت سے قلب منور اور چہرے روشن ہوتے ہیں۔ انہوں نے سامعین محفل کو مثالیں دے کر سمجھاتے ہوئے ان کے جذبہ شوق کو بڑھایا۔مولانا متین علی شاہ نے حضرت مصباح القراء اور حضرت عامر کلیمی شاہ کی حالت زندگی پر نمایاں روشنی ڈالتے ہوئے کہا حضرت مصباح القرا علیہ رحمہ نے اپنی پوری حیات زندگی میں مخلوق خدا کو خدا سے جوڑنے کا کام کیا اور قرآن پاک کی خدمت کا آپ کو بہت شوق تھا جامعہ ازہراور جامعہ نظامیہ سے آپ نے علم دین حاصل کی۔جبکہ حافظ وقاری شیخ معین الدین عامری القادری معین شاہ ناظم جلسہ نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم اورشال پوشی وگل پوشی کی حافظ محمد عبدالقادرآمری قاری خواجہ ناصر الدین چشتی اور دوسروں نے انتظامات میں حصہ لیا ۔ قاری غلام محمد لقا اللہ شاہ امری نے جلسے کے کاروائی چلائی قاری محمد ابراہیم۔ قاری منیب محمد معراج۔محمد عبدالحفیظ۔قاری محمد جنید نے تلاوت سنا کر محفل میں سماں باندھ دیا۔قاری محمد خواجہ عثمان ہارون، قاری محمد راشد آمری نے نعت شریف سنائی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے حافظ وقاری محمد یحییٰ صدرقرآن اور صاحب قرآن سے محبت ایمان کی حرارت کی علامت اور معرفت الٰہی کا ذریعہ ہے۔