حیدرآباد12 اگست (راست ) اے ڈویڑن 2 ڈے لیگ میں ماریڈ پلی کولٹس اور جیمینی فرینڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں جیمینی فرینڈزکے آف اسپنر عبدالایلا قریشی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ماریڈپلی کولٹس نے اپنی پہلی اننگز میں 394 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کردی۔ جیمینی فرینڈزکی جانب سے عبدالایلا قریشی نے عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے 88 رنزکے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور حریف ٹیم کی اننگزکو محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔قریشی اپنی ٹیم کیلئے مسلسل بہتر اور استقلال کا مظاہرہ کررہے ہیں۔