قومی خودمختاری کے تحفظ میں ’برکس‘ فعال کردار ادا کرے: پیزشکیان

   

نئی دہلی ۔13؍ستمبر ( ایجنسیز) ہندوستان کی قیادت میں منعقدہ برکس اجلاس کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ قومی خودمختاری کے تحفظ اور طاقت کے استعمال کی روک تھام کیلئے برکس کو مزید مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر فوجی جارحیت، لوگوں کے قتل اور ان کی زندگیوں کو برباد کیے جانے پر بین الاقوامی سطح پر مؤثر ردعمل سامنے نہیں آتا تو بین الاقوامی قانون کی بات کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ یکطرفہ پابندیاں اب صرف اقتصادی مسئلہ نہیں رہ گئی ہیں بلکہ ان کا براہ راست اثر غذائی تحفظ اور عام لوگوں کی فلاح و بہبود پر بھی پڑتا ہے۔