لاکھوں روپئے مالیتی سونے کے ساتھ ایک شخص گرفتار

   

شمس آباد۔/19 اپریل،( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 21 لاکھ روپئے مالیتی سونے کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب بابر خان ساکن حیدرآباد جو آج دوپہر دبئی سے ایک فلائیٹ کے ذریعہ شمس آباد ایر پورٹ پہنچنے پر ان کے لگیج کی تلاشی لینے پر اسکے قبضہ سے چھ عدد سونے کے چین جس کا وزن 700 گرام اور مالیت 21 لاکھ روپئے ہے کو ضبط کرتے ہوئے مسافر کے خلاف کسٹمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔