حیدرآباد۔28 اپریل ۔مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد شہر کے فٹ پاتھس پر موجود قبضہ جات برخواست کروانے کارروائی تو کر رہی ہے لیکن لکڑی کا پل جیسی مصروف ترین سڑک پر جہاں روزانہ شام میںٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور ٹریفک جام رہا کرتی ہے اس برج کے فٹ پاتھ کو محکمہ آبرسانی کے ڈرینیج کے پائپ ڈال کر قبضہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں پیدل راہرو جو برک پر فٹ پاتھ کا استعمال کرکے برج عبور کرتے ہیں انہیں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ فٹ پاتھ پر ڈرینیج کے پائپ طویل مدت سے پڑے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ لکڑی کا پل کے ٹریفک مسائل کو دور کرنے اور پیدل راہروؤں کو سہولت پہنچانے مذکورہ ڈرینیج کے پائپ لائن کو ہٹانے یا انہیں جہاں استعمال کرنا ہے وہاں منتقل کرنے اقدامات کئے جانے چاہئے ۔