لکھنؤ: آگ لگنے سے ریٹائرڈ آئی جی کی موت، بیوی بیٹا زخمی

   

لکھنؤ، اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے اندرا نگر علاقے میں رہنے والے ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) دنیش چندر پانڈے کے گھر میں کل دیر رات اچانک آگ لگنے سے پانڈے کی موت ہو گئی، جبکہ ان کی بیوی اور بیٹا شدید زخمی ہے ۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ سی بلاک کے اندرا نگر میں رہنے والے ریٹائرڈ آئی جی پانڈے کے گھر کی پہلی منزل پر دیر رات آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ پانڈے ، ان کی بیوی ارونا اور بیٹا ششانک سبھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اندرا نگر فائر اسٹیشن سے فائر بریگیڈ کا عملہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ گھنٹوں کی محنت کے بعد فائر اور پولس کی مشترکہ ٹیم نے پہلی منزل پر پھنسے تینوں لوگوں کو بچا کر رام منوہر لوہیا اسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے پانڈے کو مردہ قرار دے دیا، جب کہ ان کی بیوی اور بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔