مامڑہ منڈل یوتھ کانگریس صدر شیخ شریف کو تہنیت کی پیشکشی

   

نرمل۔ 28 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ ہفتہ حلقہ اسمبلی نرمل کے مامڑہ منڈل سے تعلق رکھنے والے کانگریسی حرکیاتی قائد شیخ شریف کو مامڑہ منڈل کا یوتھ کانگریس پریسیڈنٹ مقرر کیا گیا۔ آج مقامی دفتر سیاست نرمل میں ریاست تلنگانہ کے صدرنشین اُردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان نے شیخ شریف جن کا مامڑہ منڈل یوتھ پریسیڈنٹ کی حیثیت سے تقرر عمل میں آیا، ان کی تہنیت پیش کی اور شال پوشی و گلپوشی بھی کی گئی۔ اس موقع پر شیخ شریف نے بھی طاہر بن حمدان کی شال پوشی کی۔ طاہر بن حمدان نے شیخ شریف کو مشورہ دیا کہ وہ کانگریس کو اور بھی مستحکم بنانے کیلئے محنت کریں۔ ساتھ ہی SIR کے معاملے میں اپنے حلقہ میں ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے اہل ووٹروںکے ناموں کو حذف ہونے نہ دیں، اس لئے کہ ووٹ ہر شہری کا جمہوری حق ہے۔ اس موقع پر سینئر کانگریس قائد انیس احمد خان ، سینئر صحافی سید جلیل ازہر اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست بھی موجود تھے۔