مدرسہ دارالصالحین کے جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد

   

کریم نگر ۔29 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مفتی محمد عبدالعلیم قاسمی کے بموجب مدرسہ اسلامیہ دارالصالحین (مسجد دستگیر) کریم نگر کے زیر اہتمام فضیلت علم دین و دستار بندی حفاظ کرام کے عنوان سے ایک عظیم الشان اجلاس عام بتاریخ 27 اپریل پیر، بمقام سرکس گراؤنڈ، مکرم پورہ میں بعد نماز مغرب منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت مولانا احمد عبد اللہ طیب قاسمی نے کی ۔ اجلاس میں مہمانان خصوصی کے طور پر حضرت مولانا مفتی محمد عبید اللہ الاسعدی اور حضرت مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی قاسمی نے شرکت فرمائی۔ اجلاس شہر کے معز زعلماء کرام کی نگرانی میں منعقد ہوا، جن میں مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی ، مولانا خواجہ کلیم الدین اسعدی، مفتی محمد یونس القاسمی اور مفتی غیاث محی الدین صاحبان شامل تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ؐسے ہوا۔ بعد ازاں حضرت مولانا سید مظہر القاسمی نے سیرت نبوی کی روشنی میں علم دین کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اس کے بعد حضرت مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی قاسمی نے فکر آخرت اور موت کی تیاری کے موضوع پر مؤثر خطاب کیا۔ اختتامی خطاب میں مولانا مفتی محمد عبید اللہ الاسعدی نے مدارس اسلامیہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی بقاء اور تحفظ میں مدارس کا بنیادی ردار ہے۔ اور دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔