ڈنڈوری؍جبل پور: مدھیہ پردیش کے مہا کوشل علاقے میں آج صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ، حالانکہ اس کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بجکر 43 منٹ پر چند سیکنڈ کے لیے زلزلے کے جھٹکے درج کیے گئے۔ اس کا مرکز ڈنڈوری ضلع بتایا گیا ہے ۔ ڈنڈوری کے علاوہ جبل پور، منڈلا اور ملحقہ اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ انتظامیہ نے متعلقہ اضلاع میں ضروری احتیاطی اقدامات اٹھائے ہیں۔مہاکوشال زون ارضیاتی نقطہ نظر سے بہت حساس سمجھا جاتا ہے اور اس زون میں ایک خاص وقفے کے بعد زلزلہ محسوس کیا جاتا ہے ۔