بھوپال، 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر بابو لال گور کا آج صبح انتقال ہو گیا ۔ بی جے پی کے ریاستی میڈیا انچارج لوکیندر پراشر کے مطابق مسٹر گور طویل عرصہ سے بیماری کے سبب دارالحکومت بھوپال کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل تھے ۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی ۔ ان کا آج صبح بیماری کے دوران انتقال ہو گیا ۔ گور نے اوما بھارتی کے وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹنے کے بعد ریاست کی کمان سنبھالی تھی ۔