آج جلسہ عظمت مصطفی و فیضان اولیاء بضمن عرس
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( راست ) : عرس حضرت نذر محبوب شاہ قادریؒ کی سہ روزہ تقاریب آستانہ عالیہ فیض النذر موضع ڈی پوچم پلی ضلع میڑچل میں مقرر ہے ۔ صندل مبارک 12 اگست بعدنماز ظہر تلاوت قرآن ، بعد عصر فاتحہ خوانی ، بعد مغرب قصیدہ بردہ شریف ، بعد عشاء جلسہ بعنوان عظمت مصطفی و فیضان اولیاء ہوگا ۔ الحاج سید ضیاء الدین نقشبندی ، الحاج عرفان اللہ شاہ نوری ، الحاج سید عزیز اللہ شاہ قادری ، الحاج حضرت سید واحد علی ، ڈاکٹر سید احمد غوری ، غلام خواجہ سلمان سہروردی ، الحاج سید محمود پادشاہ و دیگر علماء کے خطابات ہوں گے ۔ 13 اگست محفل چراغاں ہونگے ۔ بعد فجر صندل مالی ، بعد عشاء منقبتی مشاعرہ بہ طرح ’ نس نس میں نذر شاہ کی الفت سمائی ہے ، قافیہ سمائی ہوگا ، ردیف ہے ہوگی ، بعد مشاعرہ محفل سماع منعقد ہوگی ۔ محفل قل 14 اگست بعد عشاء محفل سماع منعقد ہوگی ۔ نظامت کے فرائض مولانا حسن قادری ، معتمد مشاعرہ منور علی شاہ قادری انجام دیں گے۔ مراسم عرس جانشین حضرت ممدوح منصور احمد شاہ قادری قیصر بابا انجام دینگے ۔۔
اسلام کی بقاء و عقائد کے تحفظ کیلئے شاہ مجدد الف ثانی ؒ کی خدمات مثالی
مسجد حضرت شاہ سعداللہ میں سالانہ فاتحہ کے موقع پر اجتماع۔ مولانا سید شاہ خضر نقشبندی کا خطاب
حیدرآباد 11 اگسٹ ( راست ) حضرت شاہ مجدد الف ثانی ؒ شیخ احمد سرہندی نے اپنے دور میں اسلام کی بقاء اور اس کے تحفظ کیلئے جو جدوجہد کی ہے اور جو ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں ان ہی کی وجہ سے آج ہم صحیح العقیدہ مسلمان اور صحیح العقیدہ سنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید شاہ محمد خضر نقشبندی نے سالانہ فاتحہ حضرت شاہ مجدد الف ثانی ؒ کے موقع پر مسجد شاہ سعد اللہ نقشبندی گھانسی بازار میں منعقدہ اجتماع میں کیا ۔ اس موقع پر سالانہ فاتحہ کا اہتمام کیا گیا ۔ مولانا سید شاہ محمد خضر نقشبندی نے کہا کہ شاہ مجدد الف ثانی نے اس دور میں اسلام کی عقائد کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جب اسلام کے خلاف سازشیں عروج پر تھیں۔ شاہی دربار سے اسلام کے خلاف سازشیں ہو رہی تھیں لیکن شاہ مجدد الف ثانی ؒ نے نتائج کی پرواہ کئے بغیر ان سازشوں کے خلاف آواز بلند کی اور اللہ رب العزت نے ان کی کوششوں کو قبول فرمایا ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ مجدد الف ثانی کی بے مثال خدمات کی وجہ سے دین اسلام صحیح عقائد کے ساتھ ہم تک پہونچا ہے اور ہم صحیح العقیدہ مسلمان اور صحیح العقیدہ سنی ہیں۔ مولانا خضر نقشبندی نے کہا کہ شاہ مجدد الف ثانی نے ہمیں حضور اکرم ﷺ سے محبت کی تعلیم دی ہے۔ انہوں نے ہمیں اہلبیت اطہار ؓکرام سے محبت اور صحابہ کرام ؓ سے محبت کی تعلیم فرمائی ۔ شاہ مجدد الف ثانی ؒ نے یہ تلقین فرمائی ہے کہ اگر حضور اکرم کی امت کیلئے تبلیغ اور کرم فرمائی کا اعتراف کرنا ہے تو پھر اہلبیت اطہار کرام ؓ سے محبت لازمی ہے ۔ اسی طرح صحابہ کرام کی شان میں بھی کسی طرح کی گستاخی نہیں کی جانی چاہئے اور صحابہ ؓ کی محبت عملا رسول کریم ﷺکی محبت ہی ہے ۔
12 روزہ جشنِ میلادالنبیؐ (نور کی برسات ) کی تیاریاں مکمل
حیدرآباد ۔ 11 اگسٹ ۔ (راست) مرکزی بزم میلادالنبیؐ کے زیراہتمام 12 روزہ نور کی برسات کانفرنس بسلسلہ جشن میلادالنبیؐ کا مسجد حضرت مولوی محمد زماں خان شہیدؒ روپ لال بازار میں انعقاد عمل میں لایا جارہاہے جس کی تیاریاں جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کی سرپرستی میں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ 15 اگسٹ ہفتہ تا 26 اگسٹ چہارشنبہ روزآنہ بعد نماز مغرب تا عشاء کانفرنس مقرر ہے جس میں قرأت کلام پاک اور نعت شریف کے بعد سیرت طیبہؐ کے مختلف موضوعات پر علمائے اہلسنت کے خطابات ہوں گے ۔ پہلا اجلاس 15 اگسٹ ہفتہ کو ہوگا ۔ جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کے خطبۂ استقبالیہ کے بعدمولانا مفتی محمد حنیف قادری ، 16 اگسٹ اتوار حضرت مولانا سید شاہ کلیم اللہ محمد محمدالحسینی کاشف پاشاہ ، 17 اگسٹ پیر حضرت مولانا ڈاکٹر حافظ و قاری سید شاہ رضوان پاشاہ قادری لااُبالی ، 18 اگسٹ منگل مولانا سید محمد شاہ ملتانی قادری ،19 اگسٹ چہارشنبہ مولانا حافظ سید بہاؤ الدین زبیر ، 20 اگسٹ جمعرات مولانا حافظ و قاری ڈاکٹر مفتی غلام خواجہ سیف الدین سلمان سہروردی ، 21 اگسٹ جمعہ حضرت مولانا قاری شیخ زاہد رضوی القادری ، 22 اگسٹ ہفتہ حضرت مولانا حافظ و قاری مفتی محمد لطیف احمد قادری ، 23 اگسٹ اتوار مولانا قاضی عامر شرفی قادری کے خطابات ہوں گے ۔24 اگسٹ پیر محفل مناقب اُمہات المؤمنین و اہلبیت پاک ، 25 اگسٹ منگل محفل مناقب خلفائے راشدین و دیگر صحابہ و صحابیات و اولیائے عظام ، 26 اگسٹ چہارشنبہ مدرسہ دینیہ احمدیہ بحرالعلوم کے طلبہ و طالبات کا دینی تعلیمی مظاہرہ ہوگا ۔شعراء و نعت خواں حضرات نعت و مناقب پیش کرنے کی سعادت حاصل کرینگے ۔ خواتین و طالبات کیلئے پردہ کا نظم رہیگا ۔ سید انوار علی سلمانؔ تاجی نے عاشقان رسولؐ سے پابندی وقت شرکت و سماعت کی گذارش کی ہے ۔
طور بیت المال کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد
حیدرآباد 11 اگست : ( پریس نوٹ ) : طور بیت المال کا ماہانہ اجلاس بصدارت سید اسمعیل نائب صدر منعقد ہوا ۔ محمد عظمت اللہ صدیقی کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوا ۔ ڈاکٹر محمد سلیم معتمد نے جولائی کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ 187 ارکان کو قرض کفالتی 23,28,000/- جاری کئے گئے ۔ 365 ارکان سے جملہ 24,72,300 قرض کفالتی وصول ہوئے ۔ 86 ارکان کو ان کے شخصی کھاتوں سے بحساب 50 فیصد قرض 2,48,300 واپس کئے گئے ۔ شادی کی درخواستوں پر جولائی میں جملہ 30,500 بمد زکواۃ سے جاری کئے گئے ۔ جملہ 29 افراد کو علاج و تعلیم کیلئے حسب تجویز صدر صاحب 21,300 روپئے جاری کئے گئے ۔۔
دینی مدارس میں اردو تعلیم
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( راست ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کی سرپرستی میں اردو دانی ، زبان دانی ، اردو انشا کی تعلیم حسب ذیل دینی مراکز میں دی جارہی ہے ۔ مدرسہ رسول اکرم حمال واڑی علی آباد ، مدرسہ تعلیم القران بیرون علی آباد ، مدرسہ تعلیم القرآن اندرون علی آباد ، مدرسہ تعلیم القرآن فاطمہ نگر ، مدرسہ تعلیم القران قاضی پورہ ، مدرسہ تعلیم القرآن ہمت پورہ ، عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ سے 1994 ء سے ان مراکز میں مفت اردو تعلیم اور کتابوں تقسیم کا نظم ہے ۔ امتحانات بھی منعقد ہورہے ہیں ۔ جناب سید احمد حسین سکریٹری سے ( فون 9248876827 ) ربط کریں ۔۔
مقابلہ نعت شریف برائے طالبات
حیدرآباد 11 اگسٹ (راست) مفتیہ عائشہ سمیہ صدر کی اطلاع کے بموجب انجمن اصلاح البنات کے زیر اہتمام جامعۃ المومنات میں جشن میلاد النبی ؐکے بضمن مقابلہ نعت شریف برائے طالبات 13 / اگسٹ جمعرات، 12 بجے دن مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل کی صدارت میں مقرر ہے۔ اس مقابلہ قرأت میں صرف جامعۃ المؤمنات کی طالبات حصہ لیں گیں۔ کامیاب طالبات کو میلاد النبی ﷺ کے موقع پر انعامات وتوصیف نامے عطا کئے جائینگے۔
جشن فیضان حضرت مجدد الف ثانیؒ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی جشن فیضان مجدد الف ثانی امام ربانی حضرت سیدنا شیخ احمد فاروقی نقشبندی سرہندیؒ زیر صدارت مولانا غلام احمد قریشی مدرسہ برکات الحسنات 28 صفر بعدنماز ظہر مقرر ہے ۔ بعد نماز عشا مسجد حضرت ابوالحسنات سی بلاک حافظ بابا نگر میں مقرر ہے ۔۔
ماہانہ مجلس درود شریف
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( راست ) : مدرسہ بنات الصالحات تعلیم القرآن واقع ہاشم آباد میں 13 اگست جمعرات کو 3 بجے دن مجلس درود شریف برائے خواتین مقرر ہے ۔ حافظہ و قاریہ شریفہ عائشہ نگرانی کریں گی ۔۔
سالانہ محافل نعت
بضمن میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( راست ) : سالانہ محافل نعت شریف بضمن جشن میلاد النبیؐ یکم ربیع الاول تا 20 ربیع الاول مسجد قادر الدولہ کوٹلہ عالیجاہ کے اطراف و اکناف مکانوں میں روزانہ بعد نماز عشاء درود کا دستر کے بعد داعی محفل قاری محمد شہباز نقشبندی نگرانی کریں گے ۔ قاری سید تاج الدین نقشبندی ، مولانا محمد غوث الدین حسن شرفی ، محمد امان قادری ، حیدر خاں ، اعجاز عمر نقشبندی ، مزمل صوفیانی ، عابد علی قادری ، سید مظہر علی نوری ، سید مسعود صوفیانی ، شیخ عبدالباسط نقشبندی ، حافظ یسین ، حافظ محمد اکبر علی ، مختار محی الدین ، حسین محی الدین ، حافظ محمد فیضان نعت شریف پیش کریں گے ۔۔