نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے جمعرات کو سابق صدر کے آر نارائنن کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ راشٹرپتی بھون کی ایک ریلیز میں کہا گیاکہ صدر دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں ہندوستان کے سابق صدر کے آر نارائنن کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ریلیز کے مطابق راشٹرپتی بھون کے عہدیداروں نے بھی سابق صدر کی تصویر پرپھولوں کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔