مسقط ایرپورٹ پر ایرانڈیا طیارہ کو آگ لگ گئی ، مسافرین محفوظ

   

مسقط : عمان سے کیرالا کے کوچی کیلئے ایرانڈیا کے طیارہ میں اچانک آگ لگنے سے دھواں پھیل گیا اور طیارہ میں سوار 145 مسافروں کو فوری بحفاظت نکال لیا گیا جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ رن وے پر ہی طیارہ میں دھویں کا پتہ چلا جبکہ کچھ دیر میں اڑان طئے تھی۔ بوئنگ 800-737 مسافروں کو لیکر رن وے پر تیار تھا۔ مسافروں کو کوچی لانے کے متبادل انتظامات کئے جارہے ہیں۔