عمان : خلیجی ریاست عمان کے دارالحکومت مسقط سمیت متعدد صوبوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔ میڈیا کے مطابق پیر کو اتھارٹی آف پبلک سروسز ریگولیشن نے بتایا کہ ’چار گھنٹوں میں بجلی مرحلہ وار بحال ہو جائے گی۔‘ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مسقط ایئرپورٹ پر فضائی آپریشنز متاثر ہو سکتے ہیں۔حکام نے کہا ہے کہ ’متعلقہ ٹیم ایئرپورٹ کے علاقے میں بجلی کی بحالی کی کوشش کر رہی ہے۔’عمان کی اتھارٹی آف پبلک سروسز نے بجلی کی ترسیل متاثر ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔