نئی دہلی 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اتوار کو مسلسل دوسرے دن تیزی دیکھنے کو ملی۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول سات پیسے مہنگا ہوکر 71.99 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 10 پیسے مہنگا ہوکر 65.26 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔کولکتہ اور ممبئی میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں سات سات پیسے کااضافہ ہوا۔ کولکتہ میں آج پٹرول 74.69 روپے اور ممبئی میں 77.65 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوا۔ چنئی میں اس کی قیمت آٹھ پیسے بڑھ کر 74.78 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ڈیزل کی قیمت کولکتہ میں 10 پیسے بڑھ کر 67.64 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ ممبئی اور چنئی میں یہ 11-11 پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 68.42 روپے اور 68.95 روپے فی لیٹر پر رہا۔