حیدرآباد۔/15 فروری، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے حدود میں خصوصی ٹاسک فورس ٹیموں نے دو میونسپلٹیز کے تحت 6 غیر قانونی تعمیر کردہ عمارتوں کو منہدم کرنے کی کارروائی انجام دی ہے۔ شہر کے مضافات میں واقع میونسپلٹیز میں ابھی تک 178 غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ عہدیداروں کے مطابق پدا عنبر پیٹ میونسپلٹی کے حدود میں 3 غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کیا گیا جبکہ بعض عمارتوں کو مہر بند کیا گیا۔