معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹی روایتی طریقے سے منائی گئی

   

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں آج خواجہ معین الدین حسن چشتی کی ماہانہ چھٹی روایتی طریقے اور مذہبی رسم و رواج کے ساتھ منائی گئی۔چھٹی میں ہزاروں زائرین نے شدت سے شرکت کی۔ اجمیر درگاہ شریف کے احاطہ اے نور میں فاتحہ کا خاص مذہبی پروگرام ہوا۔چھٹی کی دعا کے ساتھ ملک میں خوشحالی، بھائی چارہ، بہبود کی دعا کی گئی۔ اس موقع پر انجمن کی طرف سے غریب نوا زکی تعلیم کو بتایا گیا۔