ملازمت نہ ملنے پر دل برداشتہ خاتون کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : شہر کے مضافاتی علاقہ کاپرا میں واقع ماروتی جوبلی انکلیو میں ایک خاتون نے ملازمت نہ ملنے پر دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق سواتی مہاجن کی شادی گوپالا کرشنا تلسی داس سے چند سال قبل ہوئی تھی ۔ انہیں ایک چھ سالہ بیٹا بھی ہے ۔ یہ جوڑا برطانیہ سے دو سال قبل حیدرآباد واپس ہوئے جس کے بعد سواتی حیدرآباد میں ملازمت کی تلاش کررہی تھی لیکن اسے ملازمت نہ ملی جس کے بعد وہ ذہنی پریشانی کا شکار ہوگئی اور اس نے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ شوہر کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے لاش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔ ش m/b