ملک کو فسادات سے بچانے مذہبی جلوسوں پر پابندی کا مطالبہ: ابوعاصم اعظمی

   

ممبئی: ممبئی اور دلّی میں رام نومی اور ہنومان جینتی پر فرقہ وارانہ تشدد کے بعد اب مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ایک ویڈیو میسیج کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں مذہبی ریلیوں پر پابندی عائد کرکے انہیں سڑکوں پر گزرنے کی اجازت نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر نکلنے والی ان مذہبی ریلیوں سے مذہبی منافرت اور تشدد پھوٹ پڑتا ہے ایسے میں ملک کی سالمیت اور املاک کو نقصان پہنچتا ہے ایسے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جہاں مسجدوں کے سامنے شرپسندوں نے مذہبی نعرہ لگا کر مسلمانوں کو تشدد کے لئے آمادہ کیا ہے۔