ملکاجگیری اور چیوڑلہ پارلیمانی حلقوں کیلئے کانگریس کے کوآرڈینیٹرس

   

حیدرآباد: صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے ملکاجگیری پارلیمانی حلقہ کیلئے گریٹر انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کے کوآرڈینیٹرس کا تقرر کیا ہے۔ ملکاجگیری پارلیمانی حلقہ کے کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے جنرل سکریٹری ایچ گوپال کو مقرر کیا گیا۔ اپل اسمبلی حلقہ کیلئے رکن اسمبلی سیتکا ایل بی نگر کیلئے پٹیل رمیش ریڈی اور ضلع کانگریس صدر کے ستیہ نارائنا ، کوکٹ پلی اسمبلی حلقہ کیلئے سابق مرکزی وزیر بلرام نائک ، پارٹی ترجمان کرن ریڈی ، قطب اللہ پور اسمبلی حلقہ کیلئے وجئے رمنا راو ، سبھاش ریڈی اور ملکاجگیری اسمبلی حلقہ کیلئے سابق رکن پارلیمنٹ ملو روی اور سی کوشک کو کوآرڈینیٹرس مقرر کیا گیا ۔ اتم کمار ریڈی نے چیوڑلہ لوک سبھا حلقہ کے تین اسمبلی حلقہ جات کیلئے کوآرڈینیٹرس کا تقرر کیا ہے ۔ مہیشورم اسمبلی حلقہ کیلئے مال ریڈی رنگا ریڈی ، شیر لنگم پلی حلقہ کیلئے مدھو یاشکی گوڑ اور راجندر نگر کیلئے کے لکشما ریڈی ، ایم وینو گوڑ اور ڈی گیانیشور مدیراج کو مقرر کیا گیا۔