ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سرور 50 منٹ تک بند رہا

,

   

پروازیں متاثر، مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا،تمام کاونٹرس پر طویل قطاریں

ممبئی:ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا سرور تقریباً 40 سے 50 منٹ تک بند رہا۔ اس دوران مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کافی ہجوم تھا۔تاہم اس دوران بھیڑ کو اچھی طرح قابو میں رکھا گیا۔ انارکی جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کے لیے مینوئل پاس جاری کیا گیا۔ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کچھ مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔ سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے ڈی آئی جی شری کانت کشور نے بتایا کہ سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے تمام کاؤنٹروں پر مسافروں کی لمبی قطار لگی ہوئی تھی۔ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہآپٹک فائبر کیبل میں خرابی کی وجہ سے سرور ڈاون ہو گیا تھا۔ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ایئر لائنز بھی متاثر ہوئیں۔ وسٹارا کے ترجمان نے کہا کہ تمام ایئر لائنز متاثر ہوئی ہیں۔ دوسری جانب سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے مسافروں نے ٹویٹ کرکے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ایئر انڈیا نے ان میں سے ایک کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا۔ “ہماری ٹیم تکلیف کو کم کرنے کے لیے تندہی سے کام کر رہی ہے۔’’ٹویٹر صارفین میں سے ایک نے کہا کہ اس نے اپنا بیگ چیک ان کاؤنٹر پر رکھنے کے فوراً بعد سسٹم کریش کر دیا۔آپریٹنگ فرم، ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ، نے ایک بیان جاری کیا جس میں مسافروں سے درخواست کی گئی کہ وہ نیٹ ورک میں عارضی رکاوٹ کی وجہ سے چیک اِن کے لیے اضافی وقت مختص کریں’’ اور “اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔