ممتا بنرجینے پرشانت کشور سے ملاقات کی اور ٹی ایم سی کو الیکشن میں ہونے والے نقصانات پر تبادلہ خیال کیا

,

   

نبانا (اسٹیٹ سکریٹریٹ) میں ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ابھیشک بنرجی کے ہمراہ کشور پہنچے تاکہ ممتا بنرجی کے ساتھ ملاقات کرسکیں‘ ان کے لوگوں کے درمیان ایک گھنٹہ 45منٹ تک بات چیت جاری رہی۔

کلکتہ۔مغربی بنگال کی چیف منسٹر اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے جمعرات کے روز سیاسی حکمت عملی تیار کرنے والے پرشانت کشور سے ملاقات کی جس کو حالیہ

دنوں میں آندھرا پردیش میں جگن موہن ریڈی کو بھاری اکثریت سے جیت دلانے کا اعزاز حاصل ہے‘ اس کے علاوہ ماضی میں وزیراعظم نریندر مودی اور نتیش کمار کوبھی انہوں نے جیت دلائی ہے۔

نبانا (اسٹیٹ سکریٹریٹ) میں ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ابھیشک بنرجی کے ہمراہ کشور پہنچے تاکہ ممتا بنرجی کے ساتھ ملاقات کرسکیں‘ ان کے لوگوں کے درمیان ایک گھنٹہ 45منٹ تک بات چیت جاری رہی۔

لوک سبھا الیکشن میں پہلی مرتبہ بی جے پی نے مغربی بنگال میں اپنی دوسیٹوں سے چودہ سیٹیں کرلیں جبکہ ریاست جملہ لوک سبھا سیٹیں 42ہیں۔

ترنمول کانگریس کے لئے یہ بڑا جھٹکا ہے جس 2009سے مسلسل لوک سبھا الیکشن میں جیت حاصل کرتی آرہی ہے۔

مغربی بنگال میں 2021تک اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق ممتا او رکشمیر نے لوک سبھا الیکشن میں ٹی ایم سی کو ہونے والے نقصانات پر تبادلہ خیال کیا۔ کشور نے مغربی بنگال میں سیٹ در سیٹ اپنے مطالعہ کی وضاحت بھی کی ہے۔

ترنمول کانگریس کے ایک لیٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ ”وہ ایک الیکشن ماہر ہیں اور درحقیقت ہماری صدر نے ان کی رائے اور لوک سبھا الیکشن کے رحجان اور وجوہات کے متعلق ان کی رائے کو غور سے سنا۔

دونوں نے بنگال میں بی جے پی کو مستقبل میں روکنے کے لئے درکار روڈ میاپ پر بھی بات چیت کی ہے۔کشور کے سر وائی ایس آر کانگریس کی آندھرا میں جیت کا سہارا ہے۔

وائی ایس آرکانگریس نے ریاست کی پچیس لوک سبھا سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے جبکہ 175میں سے 150اسمبلی حلقوں پر بھی پارٹی نے اپنی جیت درج کرائی ہے۔

پرشانت کشور مئی2017کو جگن کے خصوصی مشیرکے طور پر مقرر کئے گئے اور ساتھ میں انہوں نے اے کو تلگودیشم پارٹی او رچندرا بابو نائیڈو کے پنچوں سے چھڑانے کے لئے حکمت عملی کیساتھ مشورے بھی دینا شروع کردیاتھا۔

مذکورہ انتخابی ماہر جس کے ساتھ 2014میں بریندر مودی کی انتخابی مہم کو رفتار دینے کاسہارا جاتا ہے نے 2018ستمبر کو جے ڈی(یو) میں شمولیت اختیار کی تھی اور ایک ماہ بعد پارٹی نے نائب صدر بن گئے۔

انہوں نے2015میں بہار اسمبلی الیکشن کے دوران نتیش کمار کی انتخابی مہم کی حکمت عملی بھی تیار کی تھی