لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے منریگا اسکیم سے 150ہائی ٹیک نرسری بنانے کی اسکیم تیاری کی ہے ۔ اس کے لئے گرام ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کو 100 دنوں میں نرسری قائم کرنے کا پرپوژل بنانے کے لئے کہا ہے ۔آفیشیل ذرائع نے چہارشنبہ کو بتایا کہ حکومت کی اسکیم ان نرسریوں میں 22کروڑ 50لاکھ سے زیادہ پودے لگانے کی ہے ۔ فی نرسری میں 15لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ نرسری میں اگائے جانے والے پھل،پھول اور سبزی کی اچھی قسم کے پودے کسانوں کی آمدنی کو دوگنی کرنے کا ذریعہ بنیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اپنے دوسرے میعاد کار میں یوگی حکومت نرسری سیکٹر کو بڑھاوا دینے کے لئے تیزی سے کام کررہی ہے ۔ اسکیم سے نرسری سے جڑے کسانوں کے اچھے دن آئیں گے اور ان کی مالی حالت بھی مضبوط ہوگی۔ ہر ایک ضلع میں دو دو نرسریاں قائم کی جائیں گی۔ ان میں کسانوں کو پھول اور پھل کے ساتھ ادویہ بنائے جانے والے پودے بھی لگائے جائیں گے ۔ کسانوں کو کم اخراجات سے زیادہ فائدہ دلانے کیلئے پودے لگانے کی نئی تکنیک سے جوڑاجائے گا۔ذرائع کا دعوی ہیکہ پروجکٹ سے پودوں کی نرسری قائم کر کے لوگوں کو خود کا روزگار قائم کرنے کے بڑے پیمانے پر مواقع ملیں گے ۔