منگلورو ۔ 25 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) یک مشہور دھوکہ باز جس نے خود کو عالمی تنظیم صحت کا عہدیدار ظاہر کر کے کئی افراد کو دھوکہ دیا تھا اور اس کا ساتھی ڈرائیور منگلورو پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے ۔ باسط شاہ عرف شوکت احمد لون عمر 30 سال اور اس کا ڈرائیور بلجندر سنگھ عمر 48 سال کو بار کے پولیس اسٹیشن کے حدود میں گرفتار کرلیا گیا ۔ اخباری نمائندوں نے کہا کہ دونوں کو اپنے قبضہ مشتبہ اشیاء رکھنے کی بناء پر گرفتار کیا گیا ہے اور جس کار میں وہ سفر کر رہے تھے ، اس پر عالمی تنظیم صحت تحریر تھا۔ شاہ نے ابتداء میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ ممبئی کا شہری ہے لیکن تحقیقات پر پتہ چلا کہ یہ اس کا نام جعلی ہے اور وہ کشمیری ہے۔ اس کا نام شوکت احمد لون ہے ۔