حیدرآباد۔/30اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بمبئی ہائی کورٹ کے سابق جسٹس و ملک کے ممتاز جہد کار ریٹائرڈ جسٹس پی جی کولسے پاٹل کا انٹرویو ’سیاست‘ ٹی وی پر کل 31 اکٹوبر کو 7:30 بجے شب نشر کیا جائے گا۔ انٹرویو ہیتھ وے چینل نمبر 111 اور یو ٹیوب پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس کولسے پاٹل ملک میں فرقہ پرستوں کے بڑھتے اثر و رسوخ کے سخت خلاف اور آر ایس ایس کے کٹر مخالف ہیں، وہ آر ایس ایس مکت بھارت مہم سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ ان کا شمار ان دانشوروں میں ہوتا ہے جو ہمیشہ سنگھ پریوار اور اس کے ملک دشمن نظریات کے خلاف ببانگ دہل آواز اُٹھاتے ہیں۔ جسٹس کولسے پاٹل کے مطابق مودی اور امیت شاہ آر ایس ایس کے اشاروں پر کام کرنے والے روبوٹس ہیں اور سنگھی ہر شعبہ میں داخل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے آر ایس ایس ، وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور گاندھی خاندان کے بارے میں کئی انکشافات کئے ہیں۔