مودی میانمار میں غیر قانونی طور پر قیدی بنائے گئے 300ہندوستانیوں کو رہا کرائیں:اسٹالین

   

چینائی : تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالین نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر میانمار میں غیر قانونی طریقے سے قیدی بنائے گئے ہندوستانیوں کی فوری رہائی اور ان کی بحفاظت ملک واپسی یقین بنانے کی درخواست کی۔وزیر اعظم کے لکھے خط میں مسٹر اسٹالین نے کہا کہ ریاستی حکومت کو اطلاع موصول ہوئی ہے کہ تقریبا 50تملوں سمیت300ہندوستانی میانمار میں بھنسے ہوئے ہیں اور سخت مشکلوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ خط کی کاپی یہاں میڈیا کو بھی جاری کی گئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ بتایا گیا ہے کہ وہ شروعات میں نجی بھرتی ایجنسیوں کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے جڑی نوکری کے لیے تھائی لینڈ گئے تھے ۔ اب پتہ چلا کہ انھیں آن لائن غیر قانونی نوکریوں کے لیے زبر دستی تھائی لینڈ سے میانمار لے جایا گیا تھا۔