موربی حادثے کی انکوائری کا مطالبہ، سپریم کورٹ سماعت کریگا

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ وہ گجرات میں موربی ندی کے پل حادثے کی عدالتی جانچ کی مانگ کرنے والی عرضی پر 14نومبر کو سماعت کرے گی۔چیف جسٹس یویو للت کی سربراہی والی بنچ نے ’خصوصی تذکرہ‘کے دوران معاملے کی جلد سماعت کے لیے درخواست گزار وکیل وشال تیواری کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے 14 نومبر کی تاریخ مقرر کی۔پی آئی ایل میں مسٹر تیواری نے عدالت کی نگرانی میں حادثے کی عدالتی جانچ کرانے کی درخواست کی ہے ۔