حیدرآباد۔/13 اپریل، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم شعبہ کی جانب سے 2019 بیاچ کے بی اے، بی ایس سی( ایم پی سی اور بی زیڈ سی ) ، بی کام اور ایم اے عربی کے پہلے سیمسٹر کے طلبہ کو بیاک لاگ پرچوں کی امتحانی فیس سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پروفیسر رضا اللہ خاں ڈائرکٹر فاصلاتی تعلیم کے بموجب طلبہ آن لائن امتحانی فارم کسی فیس کے بغیر 14 اپریل تا 4 مئی یونیورسٹی کے ویب سائیٹ پر داخل کرسکتے ہیں۔ ر