حیدرآباد۔/17 اپریل، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے پیر 18 اپریل کو صبح 10 تا 5 بجے دن تربیت و تعیناتی سیل کی جانب سے یونیورسٹی کیمپس میں جاب میلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اردو جاب میلہ میں رجسٹریشن کرواچکے خواہشمند طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔ انتخاب پر ورک فرم ہوم کا موقع دیا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد یوسف خاں صدرنشین کیریئر کونسل سنٹر اردو جاب میلہ کے بموجب کئی بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندے جاب میلہ میں حصہ لیں گے۔ آئی ٹی آئی، ڈپلومہ، گریجویٹ، پی جی کامیاب طلبہ اپنے بائیو ڈاٹا اور اسناد کی زیراکس کے ساتھ شرکت کرسکتے ہیں۔ ر