سرینگر: جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ مولانا شیخ محمد عباس انصاری کے انتقال پر کشمیر کی ممتاز علمی شخصیات نے مرحوم کے ارکان خاندان سے گہرے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی جن میں ایرانی سفارتخانہ کے مہدی مہدوی پور اور دیگر شامل ہیں۔ مولانا شیخ محمد عباس انصاری کا سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر 25 اکٹوبر کو 86 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ مرحوم نے قوم کی فلاح و بہبود اور تعلیمی میدان میں بے شمار خدمات انجام دیں جہاں دینی تعلیم کا شعور بیدار کرنے کے لیے ہمہ تن کوشاں رہے وہیں عصری تعلیم کے فروغ کے لیے متعدد تعلیمی مراکز اور اسکول قائم کئے اور اپنے بعد قوم کے نام بیش بہا کتابیں یاد گار بھی چھوڑیں۔