مٹ پلی ۔22 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ آر ٹی سی جے اے سی کی ہدایت پر مٹ پلی آر ٹی سی جے اے سی ورکرس کی جانب سے مٹ پلی بس ڈپو کے روبرو آر ٹی سی ورکرس نے متعلقہ مسائل کی یکسوئی کیلئے احتجاج منظم کیا اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اُن سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے اور آر ٹی سی کو سرکاری حکومت میں ضم کیا جائے اور اُنھیں دو پی آر سی 2017 اور 2025 ء میں دیئے گئے تیقن کے مطابق عمل آوری کی جائے اور انھیں مسائل کی عدم یکسوئی پر سڑکوں پر آکر احتجاج کیلئے مجبور نہ کیا جائے ۔ انھوں نے کہاکہ ان کے جائز مطالبات کی جلد عمل آوری کی جائے ۔ اس دوران مٹ پلی بس ڈپو آر ٹی سی جے اے سی ورکرس بشمول مرلی دھر ، نرسیا ، نگیس ، راگھوا ، محمد معین الدین ، منجولہ اپیندر ، ایم پی ریڈی ، وجئے ، انجیا ، وی سرینواس اور دیگر نے اپنا تعاون پیش کیا۔
بی آر ایس پارٹی ورکرس کا جشن
مٹ پلی ۔22 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی سی گھوش کمیشن پر ہائی کورٹ کے احکام پر بی آر ایس پارٹی ضلع صدر کلوا کنٹلہ ودیا ساگر راؤ کی ہدایت پر پارٹی ورکرس سدھاکر گوڑ ، سرینواس گوڑ ، روی ، منجہ ستا نارائنا گوڑ اور دیگر نے مٹ پلی قدیم بس اسٹانڈ شاستری چوراہے پر پٹاخے جلاکر خوشی و مسرت کے ساتھ جشن میں شامل ہوگئے ۔