مہاراشٹرا میں دو گروپوں میں تصادم: دو افراد ہلاک

   

اکولہ۔21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں دو آدمی مارے گئے اور ایک آدمی شدید زحمی ہوگیا۔ یہ بات چہارشنبہ کو پولیس کے ایک انسپکٹر نے بتائی۔ گجانن شیلک نے بتایا کہ اس سلسلے میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سہ شنبہ کے دن نمبی گائوں میں کسی پرانے خاندانی تنازعہ پر دو گروپوں میں گرماگرم بحث چھڑگئی شیلک نے کہا کہ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر کلہاریوں اور دوسرے تیز دھار اسلحہ سے حملے کئے۔ تین آدمی اس لڑائی میں سخت زحمی ہوگئے۔ ان میں سے دو آدمی مختلف دواخانوں میں فوت ہوگئے۔ تیسرے زحمی کا مقامی دواخانے میں علاج چل رہا ہے۔ مگر اس کی حالت بہت نازک ہے۔ اس سے پہلے بھی 2017ء میں ان کے باہمی تصاویر میں ایک آدمی ہلاک ہوگیا تھا۔