ریاستی حکومت کی طرف سے بازآبادکاری کے اقدامات
ممبئی۔21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کئی مشہورہستیاں، بینک اور تجارتی تنظیمیں چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں مہاراشٹرا کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لیے آگے آرہے ہیں۔ افسانوی گلوکارہ لتا منگیشکر نے ریلیف فنڈ میں 11 لاکھ کا عطیہ دیا۔ سوپر اسٹار عامرخان نے 25 لاکھ روپئے دیے۔ مہاراشٹرا کے وزیر اعلی نے اپنے ٹوئٹ میں عامر خان کا 25 لاکھ عطیہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر نے 11 لاکھ روپئے دینے پر لتا کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ ایم آئی ڈی سی نے ایک کروڑ روپیوں کا کولہا پور کے ڈسٹرکٹ سنٹرل کوآپریٹیو بینک نے 21.92 لاکھ روپئے دیئے اور حضرت حاجی عبدالرحمن سیلانی شاہ بابا ٹرسٹ نے 5 لاکھ پونا کے شہریوں کی تنظیم نے 7 لاکھ روپئے دیئے۔ اس کے علاوہ متعدد سماجی تنظیموں اور مالیاتی اداروں کے بھی عطیات دیئے۔ مہاراشٹرا کی حکومت نے دو شنبہ کے دن کئی اقدامات کا اعلان کیا جن میں کسانوں کے لیے قرضوں کی معافی اور جن پردھان منتری دوس یوجنا کے تحت ان لوگوں کے لیے مکانات کی تعمیر جن کے مکانات منہدم ہوگئے اور حالیہ سیلاب میں متاثر لوگوں کے لیے مفت غذائی اشیاء کی سربراہی شامل ہیں۔ سیلاب سے مہاراشٹرا کا مغربی حصہ اور کونکنی کا علاقہ شدید متاثر ہوا۔ کولہاپور اور سانگلی اصلاع میں شدید نقصان ہوا۔