مہلوک جنگجو کی شناخت پاکستان کے بابر بھائی کے طور پر ہوئی

   

سری نگر : جنوبی ضلع کولگام کے پاریون گاوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین شبانہ تصادم میں ہلاک ہونے والے جنگجو کی شناخت پاکستان سے تعلق رکھنے والے بابر بھائی کے بطور ہوئی ہے ۔کشمیر زون پولیس نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کولگام انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے جنگجو کی شناخت پاکستان سے تعلق رکھنے والے بابر بھائی کے بطور ہوئی ہے ۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ مہلوک جنگجو سال2018 سے شوپیاں کولگام بیلٹ میں سرگرم عمل تھا۔ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ مہلوک جنگجو کی تحویل سے ایک اے کے رائفل،ایک پستول اور دو گرینیڈ بر آمد کئے گئے ۔