میر واعظ کی نظر بندی ختم

   

سری نگر۔ 20 ستمبر (یو این آئی) تین دن تک ’نظر بند‘ رکھے جانے کے بعد کشمیر کے معروف مذہبی رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ہفتہ کی صبح رہا کر دیا گیا اور انہیں علیحدگی پسند لیڈر و سابق حریت چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بھٹ کی سوپور واقع رہائش گاہ پر جانے کی اجازت دی گئی۔ پروفیسر بھٹ کا چہارشنبہ کی شام انتقال ہو گیا تھا۔ میر واعظ نے پروفیسر بھٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ذاتی نقصان قرار دیا اور کہا کہ مرحوم لیڈر ان کے لیے ایک مشفق سرپرست، عزیز دوست اور رہنما تھے ۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ انہیں مرحوم کی آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔