میعاد کی تکمیل سے عین قبل کارپوریٹر کی معطلی

   

حیدرآباد: ملکاجگری کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی این ہنمنت راؤ نے نریڈ میڈ ڈیویژن کی کارپوریٹر جی کے سری دیوی کو مبینہ بے قاعدگیوں کے الزام پر معطل کردیا ہے ۔ میعاد کی تکمیل سے 17 دن قبل ان کی معطلی پر پارٹی میں تنازعہ پیدا ہوگیا ۔ ٹی آر ایس رکن اسمبلی نے اراضی پر ناجائز قبضے کے معاملات میں کارپوریٹر کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے تمام متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ پولیس جواہر نگر نے غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کرنے کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش پر انہیں حراست میں لے لیا۔ کارپوریٹر نے الزام عائد کیا کہ انتقامی کارروائی کے تحت انہیں معطل کیا گیا تھا۔ رکن اسمبلی ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات دائر کر رہے ہیں۔ اسی دوران رکن اسمبلی نے وضاحت کی کہ کارپوریٹر کو غیر قانونی سرگرمیوں کے سلسلہ میں پہلے ہی پابند کیا جاچکا ہے۔