حیدرآباد۔/7 نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر بہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکر نے سدی پیٹ ضلع کے حسن آباد منڈل میں ایک طالبہ کو مالی امداد فراہم کرتے ہوئے میڈیکل تعلیم جاری رکھنے میں مدد کی ہے۔ معاشی پسماندگی کے نتیجہ میں میڈیکل سیٹ حاصل ہونے کے باوجود ہاسٹل فیس کی ادائیگی میں دشواری کے سبب طالبہ کا خاندان پریشان تھا۔ حسن آباد منڈل کے بی نائیک تانڈا سے تعلق رکھنے والی رمیش اور لکشمی کی دختر لاوانیا دیوی کو مٹ پلی سرابھی میڈیکل کالج میں نشست الاٹ ہوئی ہے۔ رمیش کا خاندان معاشی طور پر کمزور ہے اور انہیں اپنی دختر کی ہاسٹل فیس ادا کرنے کیلئے دشواریوں کا سامنا ہے۔ اس بارے میں اطلاع ملنے پر پونم پربھاکر نے خاندان کو طلب کیا اور ایک لاکھ 50 ہزار روپئے کی مالی امداد کی۔ غریب خاندان نے ریاستی وزیر سے اظہار تشکرکیا۔1